خدمات کی مستقلی اور واجب الاداتنخواہیں واگذارکرنے کامطالبہ

جموں//پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کی جانب سے پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔اس دوران مظاہرے کی قیادت تنویرحسین کررہے تھے۔انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کے ساتھ امتیازبرتنے کاالزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ عرصہ درازسے سیاسی جماعتیں وعدہ کرتی آرہی ہیں کہ ڈیلی ویجروں کومستقل کیاجائے گالیکن جوبھی جماعتیں حکومت سنبھالتی ہیں وہ اقتدارمیں نشے میں چورہوکر ڈیلی ویجروں کومستقل کرنابھول جاتی ہیں۔انہوں نے پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کی واجب الادااُجرتیں واگذارکرنے کابھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے پی ایچ ای ڈیلی ویجرپریوارکاخرچ برداشت کرنے سے بھی قاصرہوچکے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کے جائزمطالبات کوپوراکیاجائے ۔