خان صاحب میں کمین گاہ سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

سرینگر//پولیس نے خانصاحب بڈگام میں ایک کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بڈگام کے شنی پورہ خانصاحب میں مصدقہ اطلاع ملنے پرپولیس اور53راشٹریہ رائفلزنے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ایک کمین گاہ سے جنگلات میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرلیاجو پولیس کے مطابق ممنوعہ لشکر طیبہ تنظیم نے ذخیرہ کررکھاتھا۔اس سلسلے میں ایک کیس زیرنمبر44/2021پولیس تھانہ خان صاحب میں درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔