سرینگر//سرینگر پولیس نے خانیارمیں نقب زنی میں ملوث کیمرے میں پکڑے گئے چور کی نشاندہی کرنے میں عام لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خانیار علاقہ میں چوری کی واردت میں ملوث ایک شخص کے خلاف پولیس اسٹیشن خانیار میں کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے مذکورہ چور کی تصویر حاصل کی ہے ۔پولیس نے اس مشتبہ شخص کی تصویر جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس کی شناخت میں پولیس کی مدد کریں ۔اس سلسلے میں اگر کسی شخص کو کوئی جانکاری ہو تو وہ پولیس سٹیشن خانیار کو ٹیلی فون نمبرات 0194-2455049،9469665786 یا7006621918 پر رابطہ کرسکتا ہے ۔جانکاری دینے والے شخص کا نام صیغہ راز رکھا جائے گا۔
خانیار میں نقب زنی
