سرینگر//شمالی کشمیر میں پولیس اور مقامی لوگوں نے جھیل ولر سے9روز قبل غرق آب ہوئے چرواہے کی لاش کو برآمد کر لیا ۔اس دوران جب ان کے گھر جاں بحق ہونے والے شہری کی خبر پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں جمعرات کو غرق آب ہوئے ایک 45سالہ چرواہے کی لاش جھیل ولر سے بر آمد کی ۔ جاں بحق شخص کی شناخت حسین احمد کھٹانہ ولد مکھنا کھٹانا ساکن ٹنگھٹ پیٹھکوٹ کے طور ہوئی۔لاش کو قانونی لوازمات کیلئے ضلع اسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا جس کے بعد اُسے لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔اس دوران جب ان کے گھر میں اس واقعے کی خبرپھیل گئی تو وہاںکہرام مچ گیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا مزکورہ شخص 9 روز قبل مویشی چرانے کے دوران مذکورہ جھیل میں ڈوب گیا تھا۔