سرینگر//حضرت سید عبدالقادر جیلانیؒ کے اختتامی عرس مبارک پر خانقاہ اکملیہ مرزا کامل صاحب حول میں ایک علمی نشست کا انعقاد ہواجس میں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے حضرت پیرؒ کا امتیازی اسلوب وعظ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہاکہ تبلیغ و موعظت الحسنہ سے ہی عالم اسلام میں اخلاقی عروج کا انقلاب لایا اور ان مجالس سے ہر طبقہ کے لوگوں کے عقدوں کی گرہ کشائی فرمائی اور علماء پر یہ ذمہ داری چھوڑی کہ قرآن و سنت کے تحت جب تک نہ ہم اپنے وجود کے اندر مثبت تبدیلی نہ لاسکیں گے تب تک سامعین پر تاثیر پذیرائی کی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔