بڈگام// خانصاحب بڈگام کے مضافاتی علاقہ کھائی پورہ میں ایک تیندوے نے گائوخانے میں گھس کر دس بھیڑ بکریوں کی چیر پھاڑ کرکے ان کو ہلاک کردیا جبکہ ایک بھیڑ کو گھسیٹ کر اپنے ساتھ لیکر جنگل کی طرف بھاگ گیا۔پولیس کے مطابق عبدالسلام شیخ ولد غلام محمد کے گائوخانہ میں دوران شب تیندوا گائوخانے میںداخل ہوا اور وہاں موجود10بھیڑ بکریوں کی چیر پھاڑ کرکے ان کو ہلاک کر دیا۔ اس موقع پرتیندوا ایک بھیڑ کو اپنے ساتھ لیکر جنگل میں بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلی حیات سے مطالبہ کیا کہ تیندوے کو پکڑ لیا جائے۔