سرینگر// حریت (ع)چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے سرکردہ تاجر و سماجی شخصیت اور خاندان میرواعظین کے محب خاص محمد امین بٹ ساکنہ احمدنگر سرینگر کی نئی دہلی میں وفات ہونے پر رنج و غم کا اظہارکیا۔ میرواعظ نے موصوف کے انتقال کی خبر سننے کے بعد احمد نگر گئے اور مرحوم کی نماز جنازہ کی پیشوائی کی ۔ اس موقعہ پر میرواعظ نے موصوف کی سماج کے تئیں اُن کی خدمات کو نمایاں قرار دیتے ہوئے غمزدہ خاندان خصوصاً ان کے فرزندان مبشر امین اور عادل امین کے ساتھ اس سانحہ پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ میرواعظ نے غمزدہ خاندان کی ڈھارس بندھاتے ہوئے موصوف کے انتقال کو ایک ذاتی صدمہ قرار دیتے ہوئے ان کے درجات کے بلندی اور جنت نشینی کی خصوصی دعا کی۔