بنگلور/کورونا وائرس 'کووڈ -19' وبا کے دوران ملک گیر لاک ڈاؤن کے پیش نظر غریب اور تارک وطن مزدوروں کی مدد کے لئے ہندستانی ہاکی ٹیم نے اب تک 15 لاکھ روپے جمع کرلئے ہیں۔ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم نے 1000 لوگوں کے لئے کھانے کا انتظام کرنے کے مقصد کے ساتھ یہ پہل شروع کی تھی۔ٹیم نے اس مہم کو شروع کرنے کے پہلے چار دنوں میں ہی سات لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم جمع کرلی تھی اور یہ کراؤڈ فنڈنگ لاک ڈاؤن کے آخری دن یعنی 3 مئی 2020 تک جاری رہے گی۔ملک گیر لاک ڈاؤن کے پیش نظر ٹیم نے اپنا ہاکی تربیتی کیمپ ملتوی کر دیا ہے اور اس وقت کا بہتر استعمال کھلاڑی اس کھیل اور ان شعبوں پر تجزیہ کرنے کے لئے کر رہے ہیں۔ہندستانی مرد اور خاتون ٹیمیں فی الحال بنگلور میں واقع اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی ) میں ہیں اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی خود کو فٹ اور مثبت رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔یو این آئی ۔