سرینگر// تحریک حریت کے ذمہ دار بشیر احمد قریشی نے جمعہ کے موقعے پر حیدرپورہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کیااور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی جس میں لوگوں نے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقعہ پر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ظلم اور جبر کی بنیاد پر یہاں زیر تسلط ہے اور جب تک بھارت کا قبضہ جموں کشمیر پر جاری ہے ہماری جدوجہد ہرصورت اور ہر حیثیت سے جاری وساری رہے گی۔