بانہال //ضلع رام بن میں حیدرآباد سے بس میں وادی کشمیر لوٹنے والا ایک شخص خونی نالہ کے نزدیک سڑک سے لڑھک کرگہری کھائی میں گر گیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ شہری بیرون ریاست سے درماندہ لوگوں کو لیکر آرہی ایک بس کا مسافر، جو حیدر آباد سے سرینگر آرہا تھا ،حاجت بشری کیلئے بس سے نیچے اترا لیکن اس کا پائوں پھسل جانے کی وجہ سے وہ شاہراہ سے نیچے کھائی میں گر گیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ اسکی شناخت نذیر احمد راتھر ساکن نو پورہ ، صفا کدل سرینگر کے طور کی گئی ہے۔ لاش کو پولیس اور رام بن کے کیو ار ٹی رضاکاروں کی مدد سے جمعرات کی علی الصبح کھائی سے نکالنے کے بعد ضلع ہسپتال رام بن منتقل کی گئی جہاں ضروری لوازمات کے بعد اس کی میت کو ورثا کے سپرد کیا گیا ۔
حیدر آباد سے لوٹا سرینگر کا شہری
