منجا کوٹ //منجاکوٹ تحصیل کے حیات پورہ علاقہ میں سائیں دھلا کا سالانہ عرس انتہائی عقید ت و احترام کیساتھ منایا گیا ۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں مقامی لوگو ں کیساتھ ساتھ علماء و مذہبی سکالروں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے روحانی شخصیات کے راستہ اور دینی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔علماء نے سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں بالخصوص والدین کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیمات کی جانب راغب کریں تاکہ سلامک تعلیمات کو عام کیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ صحابہ کرام کے طریقہ کار پر چل کر دینی مخالف سرگرمیوں کو ناکام کرنے میں رول ادا کیا جاسکے ۔
حیات پورہ میںعرس کا اہتمام کیا گیا
