کٹھوعہ//جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے آج کہا کہ حکومت ریاست کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کی وعدہ بند ہے بالخصوص گجر و بکروال طبقے سے وابستہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کو ترجیح دی جارہی ہے ۔وزیر ضلع کٹھوعہ گجرو بکروال طبقے سے وابستہ کئی وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔وفود نے وزیر کے سامنے اپنے درپیش مسائل کی فہرست پیش کی جن میں موبائیل سکول کا قیام ،بی پی ایل راشن کارڈوںکی اجرائی ،بلا خلل بجلی اور پانی کی ترسیل ،سڑک رابطے ،مفت طبی سہولیات و دیگر معاملات شامل ہیں۔ وزیر نے وفود کے مسائل بغور سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا۔ وزیر نے کہا کہ حکومت تمام قبائیلی آبادی کے بنیادی سہولیات کو فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔چودھری لال سنگھ نے کہا کہ اراضی پر ناجائز قبضہ جمانا ایک بڑا جرم ہے جسے کوئی بھی حکومت برداشت نہیں کرسکتی ہے بلکہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میںلائی جارہی ہے ۔بعد میں وزیر نے کٹھوعہ شہر کے ساتھ لگنے والے جنگلاتی اراضی کا معائینہ کیا ۔