نئی دہلی//یواین آئی//حکومت نے ہیلتھ سکیورٹی کو مضبوط بنیاد دینے کے لئے پردھان منتری ہیلتھ پروٹیکشن فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو صحت اور تعلیم ٹیکس سے بنے گی۔بدھ کے روز یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں اس تجویز کو منظور کیا گیا۔وزیر اعظم ہیلتھ پروٹیکشن فنڈ میں فنانس ایکٹ 2007 کے سیکشن 136-بی کے تحت موصولہ صحت اور ایجوکیشن ٹیکس کی مقدار ہوگی اور یہ ضبط نہ ہونے والا فنڈ ہوگا۔ اس فنڈ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی پرچم بردار اسکیم ، آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ، آیوشمان بھارت- صحت اور صحت کے مرکز اور قومی صحت مشن وغیرہ کے لئے استعمال کیا جائے گا۔حکومت کے اس فیصلے سے صحت کی خدمات کے لئے فنڈز اکٹھے کیے جائیں گے اور دور دراز علاقوں میں خدمات مہیا کی جائیں گی۔