یواین آئی
نئی دہلی// کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قوم پرستی، حب الوطنی اور فوجی محبت کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے سرمایہ دار دوستوں کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں لیکن فوجیوں کے لیے ان کے ہاتھ بندھ جاتے ہیں اوروہ ملک کے تمام فوجی اداروں کو برباد کررہے ہیں۔ کانگریس کے سابق فوجی محکمہ کے چیئرمین کرنل روہت چودھری نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ فوجیوں کے لیے ‘ون رینک ون پنشن اسکیم کو نافذ کیا جانا چاہیے اور پہلے سے فراہم کی جا رہی ان کی کوئی بھی سہولیات بند نہیں ہونی چاہیے۔کرنل چودھری نے وزیر اعظم پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی کی جھوٹی قوم پرستی، جھوٹی حب الوطنی اور جھوٹی فوجی محبت ملک کے فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو کمزور کر رہی ہے۔