سرینگر //تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ حکومت ریاست میں مڈ ڈے میل سکیم من و عن عملانے کیلئے وعدہ بند ہے تا کہ اسے کامیابی سے ہمکنار کرایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ مڈ ڈے میل سکیم محکمہ تعلیم کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس کی موثر عمل آوری کو یقینی بنایا جانا چاہئیے ۔ سرینگر میں اس سکیم کا جائیزہ لینے کی غرض سے منعقدہ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اساتذہ کو صرف تعلیم دینے کے عمل تک محدود رکھا جانا چاہئیے اور انہیں انتظامی معاملات میں شامل ہونے کے بجائے معیار تعلیم میں بہتری لانے کی طرف توجہ دینی چاہئیے ۔ الطاف بخاری نے افسروں سے کہا کہ وہ اس طرح کے پروجیکٹوں میں غیر سرکاری تنظیموں کو بھی شامل کیا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ این جی اوز کی طرف سے پائیلٹ بنیادوں پر یہ سکیم عملانے کیلئے جموں اور سانبہ اضلاع کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پائیلٹ کی کامیابی کے بعد یہ سکیم پوری طرح سے غیر سرکاری تنظیمیں عملائیں گی ۔ پریا سیٹھی نے اس موقعہ پر کہا کہ جسمانی طور ناخیز بچوں کیلئے ادارے قایم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بچوں کیلئے ریاست کے ہر ایک ضلع میں ایک ایک تعلیمی ادارہ قایم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اس طرح کے ادارے قایم کرنے کیلئے ایک منصوبہ تیار کریں ۔