ادہم پور//رام نگراسمبلی کے تفصیلی دورے کے دوران رکن اسمبلی رنبیرسنگھ پٹھانیہ نے تھلے ۔ٹھنڈا واٹرسپلائی سکیم کاافتتاح جوکہ لگ بھگ اڑھائی کروڑ روپیوں کی لاگت سے مکمل کی گئی ۔اس سکیم سے ٹھنڈاپانی،تھلے، سنکری ،بسوترہ، پورااورڈنگا کی 5000ہزارکے قریب آبادی کوپانی میسرہوگا۔اس دوران آرایس پٹھانیہ نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہاکہ تھیال تاچنوترا سڑک کاکام سی ڈی ایف کے تحت 26کروڑاوردھماتاتھیال تک سڑک کی تعمیر2.50 کروڑروپے کی لاگت سے کی جارہی ہے جس سے ماتاچنوترہ دیوی کارابطہ براہ راست دھارروڈسے جڑجائے گ۔دورے کے دوران مختلف علاقوں کے وفودنے آرایس پٹھانیہ سے ملاقات کی اوراپنے مسائل رکن اسمبلی کے سامنے رکھے۔قبل ازیں پٹھانیہ نے مڈل سکول نمبلااور ایم ایس تھلے سکول کی نئی عمارتکاافتتاح کیا۔اس دوران پنجرعلاقہ کیلئے راشن ڈپوقائم کرنے کابھی اعلان کیاگیا۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مرکزی حکومت کی معاونت سے چلنے والی سکیموں مثلاً جن دھن یوجنا، اجولایوجنا، سوائل ٹیسٹنگ ، بیٹی بچائو ۔بیٹی پڑھائودغیرہ سکیموں کافائدہ اٹھانے کیلئے آگے آنے پرزوردیا۔اس دوران عوامی میٹنگوں میں راجندرشرما، (منڈل پردھان)، جگموہن ، ماسٹرراج گوپال، راکیش خرکا، ملک راج، سورم سنگھ، کیول سنگھ، گوپال شرما، وجے کمارودیگران بھی موجودتھے۔