جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدروایم ایل اے نگروٹہ دویندرسنگھ رانانے اس بات پر سخت افسوس اور دکھ کااظہار کیاہے کہ آبادی کے ایک بڑے حصے خصوصی طور پر دیہی اورپسماندہ علاقوں کے لوگوں کوابھی تک آدھارکارڈوں سے محروم رکھاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب زیادہ ترلازمی خدمات کی دستیابی کیلئے آدھارکارڈ کاہونالازمی قراردیاگیا ہے ۔جبکہ بغیرآدھارکارڈوں کے لوگوں کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔ رانااسمبلی حلقہ نگروٹہ میں دھن بھاتیاری اوراپرکٹھارپنچایتوں میں عوام سے خطاب کررہے تھے۔رانانے کہاکہ انہوں نے یہ معاملہ قانون سازاسمبلی میں بھی اٹھایاتھامگراس سمت میں ابھی تک کچھ بھی نہیں کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ اس سے صاف ظاہر ہورہاہے کہ موجودہ پی ڈی پی ۔بی جے حکومت عوام کودرپیش مسائل سے کس قدر لاپرواہ اورغیرذمہ دار ہے۔