حکومت جموں و کشمیر میں خواتین کو بااختیار بنا رہی ہے

جموں//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں جموں و کشمیر میں خواتین کار خانہ داورں کو فروغ دینے کے لئے سین، ٹھکران، ادھم پور میں واقع اِنڈسٹریل اسٹیٹ کو خواتین کی صنعتی اسٹیٹ قرار دیا۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیرفاروق خان ، مشیرراجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔اَپنی نوعیت کے پہلے فیصلے میںاِنتظامی کونسل نے سین، ٹھکران، ادھم پور میں انڈسٹریل اسٹیٹ کو خواتین کارخانہ داروں اور خواتین کی زیر قیادت صنعتوں کے لئے مخصوص قرار دیا۔ اِس فیصلے سے خواتین کار خانہ داروں اور صنعت کاروں کو فائدہ پہنچے گا کیوں کہ کوئی بھی کاروباری ادارہ جس میں کم از کم 51 فیصد حصص ایک خاتون کاروباری شخص کے پاس ہوں وہ ریزرو اِنڈسٹریل اسٹیٹ میں الاٹمنٹ کی خاطر  درخواست دینے کے لئے اہل ہوں گے۔مزید برآں،نئی جموں و کشمیر اِنڈسٹریل لینڈ الاٹمنٹ پالیسی کے تحت اہل خواتین کار خانہ داروں کو ایک وقت کے پابندطریقے سے شفاف سنگل وِنڈو میکانزم کے ذریعے زمین کے مناسب پارسل الاٹ کئے جائیں گے۔