حکومت بہترانتظامیہ کے اصولوں پرگامزن،عوام کی راحت کاری ترجیح

 سرینگر//شاہ آباد ڈیولپمنٹ فورم کے ارکان سمیت کئی وفود چئیر مین پی ایچ ڈی سی سی آئی کشمیر ، لارنوں سے ڈی ڈی سی ممبر ، معروف کوچ ، کولگام کے سرپنچ اور یوتھ لیڈر نے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقی ہوئے اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ لارنو سے ضلع ترقیاتی کونسل ( ڈی ڈی سی ) اننت ناگ کی قیادت میں ایک وفد ، گُجر بکروال کمیونٹی کی رہنما محترمہ ساجدہ بیگم ، سرپنچ ، سابق سرپنچ سمیت دیگر نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں کوکر ناگ برینگ حلقہ کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفد نے لفٹینٹ گورنر کے ساتھ ضلع میں سیاحت کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جس میں سمتھن ٹاپ اور مرگن ٹاپ کو سیاحتی مقامات کے طور پر ترقی دینے کی استدعا کی گئی۔ اس کے علاوہ یو ٹی کے قبائلی برادری کی فلاح و بہبود اور ترقی سے متعلق مسائل کو بھی پیش کیا گیا ۔ اسی طرح شاہ آباد ڈیولپمنٹ فورم کا ایک وفد ، کئی سماجی تنظیموں کاوفد جس کی سربراہی اس کے چئیر مین ظہور ملک کر رہے تھے، نے لفٹینٹ گورنر کو مطالبات کا ایک میمورنڈم پیش کیا ،جو اننت ناگ کے ڈورو علاقے کے ترقیاتی مسائل سے متعلق ہے جس میں پانی کی فراہمی میں اضافہ ، ایم سی ایچ ، 100 بستروں پر مشتمل گرلز ہوسٹل کا قیام ، ویری ناگ میں پرائمری ہیلتھ سنٹر کی اَپ گریڈیشن ، لاری پورہ اور قمر علاقے میں فائیر اینڈ ایمر جنسی سٹیشنوں کا قیام بھی شامل ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے وفد کے ارکان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یو ٹی حکومت گُڈ گورننس کے اصولوں پر کام کر رہی ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کی سماجی و اقتصادی اور مساوی ترقی کو آسان بنانے کیلئے عوام پر مبنی پالیسیوں کو زمین پر لاگو کر رہی ہے ۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی جانب سے اٹھائے گئے تمام مسائل اور مطالبات پر ہمدردانہ غور کر کے انہیں مرحلہ وار طریقے سے حل کیا جائے گا ۔ دریں اثنا پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کشمیر کے وفد نے اس کے چئیر مین بلدیو سنگھ رینہ کی قیادت میں لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی اور یو ٹی انتظامیہ کے مختلف اقدامات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس دوران کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے علاوہ یو ٹی حکومت کی کھیلوں کی پالیسی اور جموں و کشمیر میں کھیلوں کے شعبے کی مجموعی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دورونا چاریہ ایوارڈ یافتہ ووشو کوچ کلدیپ ہانڈو نے لفٹینٹ گورنر کو یو ٹی میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی سے متعلق مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ حکومت یو ٹی میں کھیلوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور اپنے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہینڈ ہولڈنگ فراہم کرنے کیلئے بہت سے اہم اقدامات کر رہی ہےں ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ جموں و کشمیر کی کھیلوں کی پالیسی کی تکمیل قریب ہے اور یو ٹی میں جلد ہی ایک متحرک اور مضبوط کھیل کی پالیسی ہو گی ۔ بعد میں سرپنچ کولگام وجے کمار رینہ نے اپنے علاقے کے مختلف ترقیاتی مسائل پیش کئے ۔ انہوں نے وادی میں اقلیتوں کی املاک کے تحفظ اور منریگا کے تحت ادائیگیوں سے متعلق کئی مسائل بھی اٹھائے ۔ یوتھ لیڈر فورم اننت ناگ کے حکیم نثار نے بھی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں نوجوانوں سے متعلق اور عوامی اہمیت کے دیگر مسائل سے آگاہ کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے عوامی رہنماو¿ں کے مسائل سُنتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائیز مسائل کو مرحلہ وار طریقے سے حل کیا جائے گا ۔ انہوں نے آنے والے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے عظیم کام کو جاری رکھیں ۔