جموں//آل جے اینڈکے ہیڈس آف ڈیپارٹمنٹس سٹینوگرافرس ایسوسی ایشن نے حکومت سے کیرئیرترقی بذریعہ کیڈر۔ سیکرٹریٹ سے باہر تمام ڈیپارٹمنٹوں کے سٹینوگرافروں کی ڈی پی سی میٹنگوں کاانعقاد، پرائیویٹ سیکریٹریوں کی اسامیاں تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کے دفاترمیں وجودمیں لانے ،سینئرسکیل سٹینوگرافروں،جونیئرسکیل سٹینوگرافروں کی اسامیاں وجودمیں لانے کامطالبہ کیاہے۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل جے اینڈکے ہیڈس آف ڈیپارٹمنٹس سٹینوگرافرس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمدلطیف قریشی نے کہاکہ حکومت ایچ اوڈی سٹینوگرافروں کے جائزمطالبات کونظرانداز کررہی ہے ۔اس موقعہ پر لطیف قریشی اورتنظیم کے دیگرعہدیداران بشمول سنجے کمارابرو ل جے ایس ایس کنوینر ، تلک راج ایس ایس ایس، این سی سی (ایجوکیشن)ممبر، شیوکمار،ایس ایس ایس ،کمرشل ٹیکس ممبر، ونودکمارایس ایس ایس ،اگریکلچرڈیپارٹمنٹ ممبر ،اجے شرما خزانچی وممبر ،بھارت بھوشن ایس ایس ایس جے ایم سی وغیرہ نے کہاکہ ایچ اوڈیز کیڈرکی ترقی سیکرٹریٹ کیڈرکے سٹینوگرافرکے طرزپرکی جانی چاہیئے لیکن حکومت ایسانہیں کررہی ہے جوکہ ایچ اوڈی کیڈرسٹینوگرافرس کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ وقت پرترقی ، انڈکشن نہ ہونے سے ان ملازمین کے حوصلے پست ہوتے ہیں جوتندہی سے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ کلریکل کیڈرکی طرزپرسٹینوگرافروں کی تنخواہوں سے تفاوت دورکرنے میں بھی حکومت سوتیلی ماں جیساسلوک کررہی ہے۔اس دوران بتایاگیاکہ سرینگراورلیہہ وکرگل میں بھی ایچ اوڈی سٹینوگرافرملازمین میٹنگیں منعقدکررہے ہیں اوران کی جانب سے ہمیںبھرپورتعاون کی یقین د ہانی کرائی گئی ہے۔