حملوں میں فوجیوں سمیت اب تک 137 افراد ہلاک

کیف//یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی  نے کہا ہے کہ روس کے حملوں میں فوجیوں سمیت  اب تک 137 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی  نے بیان میں کہا کہ تخریب کاردارالحکومت کیف میں داخل ہوچکے ہیں۔روس یوکرین کو سیاسی طورپرتباہ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روسی حملوں میں اب تک فوجیوں سمیت 137 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک کے دفاع کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔یوکرین کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ روس کے 2 فوجیوں کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔یوکرین کے جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورسزنے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر2 گرفتارروسی فوجیوں کی تصاویرشئیرکردیں۔ روسی فوجیوں کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔روس کی جانب سے 2 فوجیوں کی گرفتاری کی اطلاعات پرردعمل سامنے نہیں ا?یا ہے۔ادھر یوکرین کا فوجی طیارہ دارالحکومت کیف کے قریب گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی نے یوکرین کی ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین کا ایک فوجی طیارہ دارالحکومت کیف کے قریب گرکرتباہ ہوگیا۔ طیارے میں 14 افراد سوارتھے۔ یوکرینی حکام کے مطابق طیارے کے حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔