حمد باری تعلیٰ

ترے در پہ مرے سرکار آیا ہوںگدا مولیٰ
لگا مجھ کو زمانہ بھی پڑا محوِ خدا مولیٰ
تری عظمت تری رفعت ترا ہی بول بالا ہے
ترے دم سے ہی آخر چارسو میں اب اُجالا ہے
نہیں ثانی ترا کوئی کہ تو یکتا یگانہ ہے
تری قربت کو پانے میں لگا پیچھے زمانہ ہے
گنہ گاری میں ساری زندگی میں نے تباہ کی ہے
نظر ثانی کرو مولیٰ،دعا تیرے گدا کی ہے
مرے مالک گدا کی یہ دعا سن لیجیے اب تو
ریا کاری ،گناہوں سے شفا ہی دیجیے اب تو
نزع کے وقت سے پہلے کیا ہل چل مچی ہوگی
یہاں یومِ جزاء برپا وہاں محفل سجی ہوگی
مری اُمید اور طاقت تمہیں میرا سہارا ہو
سمندر میں مسافر ہوںتمہیں میرا کنارہ ہو
بٹھک جانے سے پہلے ہی مجھے رستہ دِ کھا مالک
میں کیسی تیرگی میں ہوں چراغِ لو بڑھا مالک
کرو یاورؔ خدائی میں ذرا تم جاں فدا اپنی
وہی مالک ہے تن من کا،کرو قرباں بقا اپنی
 
یاورؔ حبیب 
بڈکوٹ ہندوارہ،موبائل نمبر؛6005929160