سرینگر//خوراک، سول سپلائیز اور امور صارفین کے وزیر محمد اشرف میر نے افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران سونہ وار حلقہ میں پینے کے پانی کی صورتحال کا جائیزہ لیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے حلقہ میں لوگوں کو بلا خلل پینے کا پانی فراہم کرنے کی ہدایت دی۔وزیر نے کہا کہ اس حوالے سے رقومات کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گاا ور سی ڈی ایف میں سے ضرورت پڑنے پر رقومات دی جائیں گی۔ وزیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف علاقوں کا دورہ کر کے لوگوں کی مشکلات کے بارے میں جانکاری حاصل کریں۔