حلقہ انتخاب سونہ وار میں یشنل کانفرنس کا یک روزہ کنونشن

سرینگر //نیشنل کانفرنس نے عوام سے فرقہ پرست جماعتوں سے خبردار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جو ریاست کو مذہب ، زبان اور علاقائی طور پر تقسیم کرنے کے درپے ہیں۔ حلقہ انتخاب سونہ وار میں پارٹی کا یک روزہ کنونشن منعقد ہو اجس کی صدارت سابق ممبر اسمبلی جڈی بل پیر آفاق نے کی۔ کنونشن میںنیشنل کانفرنس کے صوبائی نائب صدر احسان پردیسی،  بلاک صدور بشیر احمدگنائی ، عبدالمجید ڈار، نائب صدر ضلع حاجی محمد امین راتھر ، ضلع سیکریٹری جلالی ، ضلع صدر یوتھ خالد راٹھور اور مقامی شہری موجود تھے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ عدم تشدد کے حامی رہے ہیں ،یہ جماعت ہمیشہ ریاست کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی امن وامان کا فضا قائم ودائم رکھنے کی پاسبان رہی ہے ۔ مقررین نے کہا کہ بدقسمتی سے پی ڈی پی کا وجود آنے سے ریاست کی وحدت ، انفرادیت اور بھائی چارہ کو  بہت نقصان پہنچا اور ریاست کے لوگوں کو ظلم وستم کے ناقابل برداشت صعوبتیں برداشت کرنی پڑ رہی ہیں۔ مقررین نے کہاکہ عوام سے اپیل کی کہ وہ کشمیر دشمن عناصروں خاص کر قلم دوات والی جماعت، آر ایس ایس اور بے جے پی کے ناپاک منصوبوں سے ہوشیار رہے جو درپردہ سازششیں رچا کر ریاست کو مذہب ، زبان اور علاقائی طور پر تقسیم کرنے کے درپے ہیں۔