سرینگر/وادی کشمیر میں سوموار کو انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف مکمل ہڑتال ہے۔
یہ اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل علیحدگی پسندوں کے وفاق مشترکہ مزاحمتی قیادت نے انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف کی ہے۔
سرینگر اور وادی کے تمام ضلع صدر مقامات پر دکانیں اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے ۔ تاہم پرائیوٹ گاڑیاں سرینگر اور دیگر علاقوں میں چل رہی ہیں۔
مشترکہ مزاحمتی قیادت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج عالمی یوم حقوق البشر کو 'یوم سیاہ' کے طور منائیں۔
قیادت نے عالمی انجمنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر میں حقوق کی پامالیاں روکنے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔