سرینگر// وادی کے بلند پایہ ولی کامل اور عظیم المرتبہ اولیاء حضرت شیخ بہاوالدین گنج بخشؒ (نوہٹہ) اور حضرت حاجی بابا ادہمی صاحبؒ متصل اسلامیہ کالج کے عرس مبارک نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائے گئے۔ اِس سلسلے میں اُن کے آستان عالیہ پر قرآن خوانی، ختمات المعظمات، نعت ومنقبت کی مجالس آراستہ ہوئی۔ حضرت شیخ بہائو الدین گنج بخشؒ کی تقریب کی صدارت بقعہ کے صدرِ انتظامیہ الحاج پیرزادہ ڈاکٹر محمد سعید مخدومی اور مولود خوانی کی پیشوائی الحاج سید محمد اشرف کاملی نے کی۔ عقیدت مندوں نے اِن درگاہوں پر حاضری دی اور علماء کرام نے حضرت اولیاء کرام کی پاک سیرت پر روشنی ڈالی۔ حضرت بابا ادہمی صاحبؒ کے آستان عالیہ واقع اسلامیہ کالج میں بعد نماز ظہر سے قرآن خوانی، ختمات المعظمات، درودازکار کی مجلس آراستہ ہوگی جس کی پیشوائی بقعہ عالیہ حضرت سید محمد امین منطقی اویسیؒ (عالی کدل) الحاج عبدل حیٰنے کیجبکہ مولانا شوکت حسین کینگ صاحب اور الحاج سید منظور حسین قریشی اور الحاج پیرزادہ محمد اشرف عنایتی ہمدانی اور مولوی یاسین ترمبو نے ولیاء کرام کی پاک سیرت پر روشنی ڈالی۔ تقریب پر مولوی خورشید احمد قانونگو، سجاد نشین نے دربارِ اکملیہ ڈاکٹر سید مقتدر احمد کاملی بھی موجود تھے۔