سرینگر//آج یعنی سوموار کو حضرت شیخ اکمل الدین بیگخان بدخشیؒ حول کا عرس مبارک منایاجارہا ہے۔ بعد اشراق اوراد و و اذکار ، مختصر مولود کے علاوہ بعد نماز مغرب تا نماز عشاء سیرتی تقریب منعقد ہوگی جس میں علمائے کرام بیان کرینگے۔ منگل کو خصوصی مولود کی مجلس دوپیر ایک بجے تک جاری رہے گی۔ نماز ظہر ڈیڑھ بجے مقرر وقت پر ادا کی جائیگی ۔ قبل از نماز صدر انجمن مولانا خورشید احمد قانونگو بیان کرینگے اور بعد نماز ظہر حسب روایت قدیم مولانا ریاض احمد ہمدانی وعظ فرمائینگے۔