سرینگر//آج پوری ریاست جموں وکشمیر میں محسن کشمیر حضرت شاہ ہمدانؒ امیر کبیر سید علی ہمدانی کا 652واںعقیدت و احترام کے ساتھ منایاجارہا ہے۔ریاست کے اطراف و اکناف کی خانقاہوں و مرکزی دینی مقامات پر درود واذکار و سیرتی مجالس کا انعقاد ہورہا ہے۔ سب سے بڑی تقریب خانقاہ معلی سرینگر میں ہوگی۔ حسب معمول مجالس کے علاوہ بعد معمولات تانماز مغرب انجمن حمایت الاسلام صدر مولانا خورشید احمد قانونگو حضرت شاہ ہمدانؒ کے گراں قدر دعوتی تبلیغی روحانی تہذیب و تمدن و ثقافت کے نوازشات کے گوشوں پر روشنی ڈالینگے۔اس روز انجمن کی طرف سے دو رسالوں کی اجرائی ہوگی۔ اپنے پیغام میں مولانا قانونگو نے کہاکہ عرس مبارک ما مدعا و مقصد یہی ہے کہ ہم حضرت شاہ ہمدانؒ کی خدمات و نوازشات کی حفاظت و بحالیت کو مضبوط تر کرنے کی کوشش کرینگے۔یہی حضرت شاہ ہمدانؒ کے تئیں والہانہ عقیدت کا اظہار ہے۔ خانقاہ فیض پناہ ترال میں امیر کبیر سید علی ہمدانی ؒ کے سالانہ عرس پاک کے سلسلے میںہر نماز کے بعد امیر کبیر ؒ کے تبروکات کی نشاندہی کی جا ئے گی۔اس کے علاوہ کعبہ مرگ، کھرم سرہامہ ، اسلام آباد ، ڈورو،سیر ہمدان ، وچی ، اہم شریف بانڈی پورہ ، بڈگام ، کپوارہ ، بارہمولہ میں عرس مبارک کے سلسلے میں روح پرور مجالس کا اہتمام ہو رہا ہے۔آثار شریف شہری کلاش پورہ ، جناب صاحب صورہ ، زیارت دستگیر صاحب سرائے بالا میں خصوصی تقاریب کا انعقاد ہو رہا ہے ادھر جموں صوبے کے راجوری ، پونچھ ، کشتواڑ ، ڈوڈہ اور دیگر مسلم علاقوں کے ساتھ لہیہ لداخ میں بھی عرس پاک کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے