سرینگر// ام المومین حضرت خدیجہ الکبریؓ کے یوم وصال پر انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت خدیجہؓ کی ازدواجی زندگی خواتین عالم کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوںنے حضور اقدسؐ کی حیات مقدس قبول کرکے فقر کی زندگی بسر کرتے ہوئے ترویج اسلام کے دوران مصیبتوں کا سامنا کیا اور آنحضورؐکی بلند قامت رفیق حیات ثابت ہوئیں۔