سرینگر// تاریخی جامع مسجد اور درگاہ حضر تبل کے منبر و محراب جمعہ کو ایک مرتبہ پھر خاموش رہے۔اسکے علاوہ آستان عالیہ خانیار، خواجہ نقشبند صاحبؒ اور مخدوم صاحبؒ میں بھی نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی‘‘۔ امسال صرف6اگست کو ہی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی۔ اس کے بعدجامع مسجد کو جمعہ اجتماعات کیلئے بند رکھا گیا۔جامع مسجد کے امام وخطیب کو اطلاع دی گئی کہ حکام نے کورونا وائرس کے پیش نظر جامع مسجد میں جمعہ اجتماعات کی اجازت نہیں دی ہے۔