حزب کے دو جنگجو کھریو پانپور جھڑپ میں جاں بحق: پولیس

سرینگر/جمعرات کی صبح پولیس نے کہا کہ کھریو پانپور میں ایک فورسز آپریشن کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کھریو کے شار شالی علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

جونہی تلاشی کی کارروائی شروع ہوئی تو چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد باضابطہ معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔

پولیس نے کہا کہ معرکہ آرائی کے دوران دو جنگجوجاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت عدنان لون ولدغلام محمد لون ساکنہ بنڈنہ پلوامہ اور عادل بلال بٹ ولد بلال احمد بٹ ساکنہ ملنگپورہ پلوامہ کے طور ہوئی ہے ،جو حزب المجاہدین سے وابستہ تھے۔

پولیس نے کہا کہ جھڑپ کی جگہ سے اسلحہ و گولہ بارود اور قابل اعتراض سامان بر آمد ہوا ہے۔