بارہمولہ //بارہمولہ پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے شمالی کشمیر میں نوجوانوں کو جنگجو یت کی طرف راغب کرنے والے حزب المجاہدین سے وابستہ ایک بالائی زمین ورکر کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس کے مطابق اشتیاق احمد وانی ولد فاروق احمد وانی ساکنہ گوشہ بگ پٹن کافی عرصے سے حزب المجاہدین کیلئے اپر گرائونڈ ورکر کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ورکر کشمیر میں نوجوانوں کو جنگجویت میں شامل ہونے کی طرف راغب کرنے کا کام بھی کرتا تھا اور کافی عرصے سے گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش تھا۔پولیس کے مطابق اس نے حال ہی میں دس نوجوان لڑکو ں کو جنگجویانہ سرگرمیوں میں شامل ہونے سے بچایا اور اُن کو اپنے والدین کے حوالے کیا ۔اس معاملے میں پولیس نے ایک ایف آئی آر زیر نمبر 165/2017انڈر سکشن13 ULA ایکٹ اور 506RPCکے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔
حزب کے اعانت کار کی گرفتاری کا دعویٰ
