کپوارہ//پاکستان میں حزب کمانڈر بشیر احمد پیر المعروف امتیاز عالم کی والدہ کے انتقال پراآن کے آبائی گائوں بابا پورہ پنزگام کرالہ پورہ میں ایک تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے حریت (گ) چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے ٹیلیفونک خطاب کیا جبکہ تحریک حریت ،جماعت اسلامی اور لبریشن فرنٹ کے اراکین نے بابا پورہ پہنچ کر تعزیت پرسی کی جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداداس موقع پر موجود تھی ۔جماعت اسلامی کرالہ پورہ کے امیر تحصیل عبد الغنی پائر ،امیر تحصیل ترہگام مختیار احمد کے علاوہ لبریشن فرنٹ کے ظہور احمد بٹ نے بھی تعزیتی تقریب میںشرکت کی ۔اس موقع پر مرحومہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔حریت (گ) چیئر مین سید علی شاہ گیلانی نے اپنے ٹیلیفونک خطاب کے دوران مرحومہ کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی زندگی تحریک آ زادی کے تئیں قربانیو ں سے عبارت ہے اور تحریک آ زادی کی خاطر اس بہادر ماں نے اپنی نظرو ں کے سامنے اپنے آ شیانے کو جلتے ہوئے دیکھا ،اتنا ہی نہیں بلکہ اس کے شوہر اور ایک بیٹے کو جاں بحق بھی کیا گیا ۔