حزب اور لشکر کا خراج عقیدت

سرینگر// متحدہ جہاد کونسل چیئرمین سید صلاح الدین نے پلوامہ کے سرنو علاقے میں جھڑپ کے دوران جا بحق ہونے والے عسا کر اور عام شہر یوںکو خراج عقیدت ادا کیا ۔ حزب سربراہ اورمتحدہ جہاد کونسل چیئرمین سید صلاح الدین نے مظفر آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران جا بحق ہونے والے عسا کر ظہور احمد ٹھاکر، طاہر حزبی اور ہاشم بھائی کے علاوہ عام شہریوں کو بھی زبردست خراج عقیدت ادا کیا گیا اور اُن کے حق میں بلندیٔ درجات کی دعا بھی کی گئی۔ادھر لشکر طیبہ سربراہ محمودشاہ نے پلوامہ میں فوج کی طرف سے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ 15سے زائدمعصوموں کی شہادتیں اوردرجنوں نہتے زخمی عوام اقوام عالم کا ضمیر جھنجوڑ رہے ہیں کہ انہیں کس بنیاد پر قتل کیا گیا ۔پلوامہ قتل عام حقوق انسانی کے عالمی اداراوں اور علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے جو جانوروں کے حقو ق کے لئے تو زمین آسمان ایک کردیتے ہیں،لیکن کشمیر میں روزانہ گرتی انسانی لاشیں کب ا ن کو نظر آئیں گی ۔محمودشاہ نے عوام کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔