سرینگر/حریت کانفرنس (گ) کے ایک اور کارکن پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لاکر اُسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
شیخ دانش مشتاق کو جمعہ کے روز مذکورہ ایکٹ کے تحت جیل بھیجا گیا۔
شیخ کو آج ڈسٹرکٹ جیل کپوارہ منتقل کیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق آلوسہ بانڈی پورہ کے رہنے والے شیخ کو 16مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ علیحدگی پسندوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اب تک سینکڑوں لیڈروں اور کارکنان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔