کپوارہ+ٹنگمرگ//ہندوارہ میں انجینئرنگ کا طالب علم اور گلمرگ میں کولکتہ کا سیاح حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگئے۔ ہرل ماورہندوارہ میں انجینئرنگ کاطالب علم اچانک حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔بدھ کی صبح ہرل ماور میں اس وقت افسردگی چھاگئی جب ایک24برس کاانجینئرنگ طالب علم اشفاق احمد شیخ پراچانک دل کادورہ پڑگیا۔افرادخانہ نے اگرچہ اُسے مقامی لوگوں کی مدد سے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔نوجوان انجینئرکی اچانک موت کی خبر جب آبائی گائوں میں پھیل گئی ،تو وہاں کہرام مچ گیا۔ادھر سیاحتی مقام گلمرگ کے ایک ہوٹل میں مقیم 64سالہ شام سندر اگروال ساکنہ کولکتہ اچانک دل کی دھڑکن بند ہونے سے انتقال کرگیا۔ مذکورہ سیاح کی میت ٹنگمرگ سب ڈسٹرکٹ اسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسومات کی خاطر کولکتہ رونہ کی گئی ۔