سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ جامعہ باب العلم کے اہتمام سے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام کے امام خمینی حال میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو کئی روز تک جاری رہے گا۔ تنظیم کے سربراہ آغا سید حسن نے کیمپ کا معائنہ کیا ۔تربیتی کیمپ میں مناسک حج کی مکمل تربیت دی جائے گی جس کے لئے انجمن کے شعبہ تبلیغ و تربیت سے وابستہ علماء کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔