جدہ //سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج درخواستوں کی وصولی بند کردی ہے جبکہ خوش قسمت عازمین کے ناموں کا اعلان آج یعنی جمعہ کو ہوگا۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حج درخواستوں کی وصولی کا پورٹل بند کردیا گیا تھا۔وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’پورٹل کے ذریعہ 5 لاکھ 58 ہزار افراد نے حج درخواستیں جمع کرائی ہیں‘۔وزارت نے واضح کیا ہے کہ ’ناموں کا اعلان قرعہ اندازی کے ذریعہ نہیں بلکہ اہلیت کی بنیاد پر ہوگا‘۔