مکہ مکرمہ//حج اسمارٹ کارڈ عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق ہدایات، مقدس مقامات کی نقل و حرکت اور مناسب حج کی ادئیگی میں حجاج کرام کی مدد کرے گا۔ سعودی عرب کی حکومت نے رواں سال حجاج کرام کے لیے ایک نئی اور منفرد سروس متعارف کرائی ہے جسےحج اسمارٹ کارڈ کا نام دیا گیا ہے۔ لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ہوگا کہ حج اسمارٹ کارڈ میں ایسی کیا خاص بات جس سے حجاج کرام کو مناسک حج کی ادائی میں مدد ملے گی اس کے جواب میں سعودی عرب میں حج وعمرہ کی قومی کمیٹی کے رکن ھانی العمیری نے کہا کہ یہ کارڈ مقدس مقامات میں حجاج کرام کی نقل و حرکت کو منظم کرنے اور مناسک ادا کرنے میں حجاج کرام کی مدد کرے گا۔کووڈ متاثرہ سیکٹرس کے لیے راحت پیکیج کا اعلان، طبی شعبہ کو ملے 50 ہزار کروڑ روپےھانی العمیری نے کہا کہ حجاج کرام کے اسمارٹ کارڈ میں ان کے ذاتی اعداد و شمار، رہائش اور صحت سے متعلق معلومات شامل ہیں۔