حبہ اور مسکان: انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس

سرینگر// شوپیاں کے بٹہ گنڈ علاقے میں فورسزکی طرف سے داغے گئے پیلٹ سے 20ماہ کی بچی حبہ نثار کو  زخمی کرنے کے واقعے پر بشری حقوق کے ریاستی کمیشن نے ایس ایس پی اور ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں کے نام نوٹسیں جاری کرتے ہوئے مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ واقعہ 25نومبر کو پیش آیا ہے۔کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر) بلال نازکی نے حبہ نثار کے پیلٹ سے زخمی ہونے سے متعلق واقعے پر متعلقہ ایس ایس پی اور ضلع ترقیاتی کمشنر کے نام نوٹسیں جاری کی،اور انہیں مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔کمیشن کی طرف سے یہ نوٹسیں،بشری پاسداری انجمن انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کی طرف سے اس واقعے پر کمیشن میں عرضی زیر نمبر SHRC/404/SPN/2018 دائر کرنے کے ردعمل میں اجراء کی گئی۔