بارہمولہ// تحصیل نارو او شیری کے ڈانگر پورہ گائوں میں حالیہ بارشوںسے ایک رہائشی مکان کو شدیدنقصان پہنچا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ محمد سبحان لون ولد محمد اکبر لون ساکن ڈانگرپورہ نارواو کے ایک دو منزلہ رہائشی مکان کو حالیہ بارشوں سے دیواریں اور کھڑکیاں گرنے کے بعد اس کی بنیادبھی دھنس گئی جس کے نتیجے میں یہ لون کا کنبہ بے گھر ہوگیا۔ لواحقین نے فوری امداد کاا مطالبہ کیاہے ۔دریں اثنا ء تحصیلدار نارواو نے وہاں جاکر نقصانات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے اس کنبے کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔