سرینگر//لبریشن فرنٹ ،تحریک حریت،پیپلز پولیٹکل فرنٹ، پیپلز لیگ،تحریک مزاحمت، حریت (جے کے)اورپیروان ولایت نے کم عمر عادل رشید سمیت حالیہ ایام میں جاں بحق ہوئے دیگر جنگجوﺅں کو خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ لبریشن فرنٹ نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ان نوجوانوں کی قربانیوں کو قوم کا سرمایہ¿ افتخار قرار دیا ہے۔ایک بیان میں فرنٹ نے کہا ہے کہ’ ہمارے یہ معصوم جموں کشمیر کی آزادی کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور ان کی قربانیوں کے لئے یہ قوم و ملت ان کی مرہون منت اور مقروض ہے۔ لبریشن فرنٹ کے ضلع صدر پلوامہ غازی جاوید احمدبٹ اور ذمہ دار طارق احمد وغیرہ نے لرو جاگیر ترال جاکراُن کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔تحریک حریت نے کہا یہاں کے سرفروش اسلام کی سربلندی اور آزادی کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کررہے ہیں کیونکہ بھارت نے جموں کشمیر کے عوام کا حق غصب کیا ہوا ہے جس کا بھارت کے پاس کوئی آئینی، سیاسی، انسانی یا اخلاقی جواز نہیں ہے۔ایک بیان میں تحریک حریت نے کہا کہ جنگ اور طاقت سے مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ پیپلز پولیٹکل فرنٹ چیئرمین محمد مصدق عادل ، پیپلز لیگ ،پیروان ولایت اورحریت( جے کے)نے حالیہ ایام میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کو بھی خراج عقیدت ادا کیا ہے۔