حافظ ملت عرس اختتام پذیر

 اعظم گڑھ //یوپی کے اعظم گڑھ مبارک پور میں حافظ ملت کے نام سے مشہور شاہ عبدالعزیز کا دوروزہ عرس فجر کی نماز سے قبل اختتام پذیر ہوگیاجس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی ۔اس سلسلے میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت کے فرائض مدرسہ کے جانشین علامہ عبدالحفیظ عزیزی نے انجام دیئے ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف سازشوں پر سازشیں کی جارہی ہیں ۔اپنے خطاب میں سابق ممبر پارلیمنٹ عبید اللہ اعظمی نے طلاق ثلاثہ کا معاملہ مسلمانوں کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے ۔ان کاکہناتھاکہ مسلمانوں کی بہ نسبت ہندئوں میں طلاق کی شرح زیادہ ہے لیکن بدنام مسلمانوں کیاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ بابری مسجد کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔ان کاکہناتھاکہ وہ عدالت میں ملکیتی اراضی پر مقدمہ لڑرہے ہیں جس پر فیصلہ عدالت کو ہی دیناہے ۔اس دوران 590طلباء کو ڈگریاں دی گئیں جبکہ 250طلباء کی دستار بندی کی گئی جن میں جموں وکشمیر سے ایک طالبعلم محمد عارف خان مصباحی بھی شامل ہے جس کاتعلق مینڈھر کے علاقہ گلہوتہ سے ہے ۔عارف خان نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ لمحہ اس کیلئے بہت ہی خوشی ہے اور وہ خدا کا شکر یہ ادا کرتاہے ۔