سرینگر//ہندوارہ ، شوپیان، بھدرواہ او پونچھ میں سڑک حادثات کے دوران 3افراد لقمہ اجل جبکہ ہریانہ کے 3شہریوں سمیت 12شہری زخمی ہوئے ۔ اتوار کو خطہ چناب کے بھدرواہ علاقے میں محکمہ پی ڈی ڈی کی گاڑی3سو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور 42سالہ روی کمارکے علاوہ محکمہ بجلی کا ایک 45سالہ ملازم اعجازاحمدساکنان ست نگل،موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گئے۔جبکہ ایک اور شہری عرفان میں ساکن بیجا شدید زخمی ہوا ۔ادھر پونچھ کے منڈی علاقے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک اور زخمی ہوا ۔ادھر ٹاٹا سومو زیر نمبرJK09A/2055تارت پورہ سے سرینگر جارہی تھی جسے شوگی پورہ ماگام ہندوارہ میں حادثہ پیش آیا اور الٹ گئی۔ گاڑی میں جموںوکشمیر نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن سکیم کے تحت کام کررہے 7افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے افراد میں مبینہ بیگم، نصرینہ بانو، مجبین بانو، شہزادہ اختر، عتیقہ بانو، منصور احمد وار اور طاہر احمد ساکنان رامحال ہندوارہ شامل ہیں۔ ادھر ہیرپورہ سے شوپیاں آرہی ٹرک زیر نمبرHR39E/2622کو حادثہ پیش آیا اور پاد پاون میں نالہ میں گرگئی۔ حادثہ میں ڈرائیور دیوندر سنگھ ، دھرم ویر سنگھ اور سندیپ سنگھ ساکنان ہریانہ زخمی ہوئے۔ دھرم ویر سنگھ اور سندیپ سنگھ کی نازک حالت دیکھتے ہوئے سکمز صورہ منتقل کیاگیا۔