سرینگر//حاجی شمس الدین لنکر ساکنہ بوٹہ شاہ محلہ لال بازار کی وفات پر مختلف تجارتی، سماجی اور دینی انجمنوں نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ موصوف بشیر احمد خان بیکو ڈیکوریٹرس نواب بازار کے قریبی رشتہ اور عالم دین مولانا خورشید احمد قانونگو کے ماموں تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کا چہارم 14نومبر2017منگل کو صبح10:30بجے پیرمرز صراف کدل لال بازار میں انجام دیاجائیگا۔دریں اثنا جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میر واعظ ہمدانی نے وادی کی معروف شخصیت الحاج شمس الدین لنکر لال بازار کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کی جنت نشینی کے لئے دعا کی ۔یاد رہیں موصوف خاندان میر واعظ کشمیر ہمدانیہ کے رو ح رواں الحاج محمد شفیع قانونگو کے برادرنسبتی اور انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو کے ماموں تھے ۔میر واعظ ہمدانی نے مولانا خورشید احمد قانونگو کو ٹیلیفون پر تعزیت کی جبکہ فاروق احمد گانی اور دیگر جمعیت کے اراکین مرحوم کے گھر جاکر تعزیت کی اور مرحوم کے حق میں فاتحہ خوانی بھی ادا کی۔