بارہمولہ//شمالی قصبہ کے حاجی بل علاقے میں نصب ایک بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوا ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی ایک ہفتے سے گھپ اندھرے میں ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پوش باغ حاجی بل علاقے کا بجلی ٹرانسفارمر ایک ہفتے قبل خراب ہوا تھا تاہم ابھی تک ٹرانسفارمر کو مرمت کرنے کیلئے ورکشاب نہیں لیا گیا۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔