بارہمولہ//شمالی قصبہ بارہمولہ کے حاجی بل علاقے میں فوج نے منگلوار کی صبح محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق فوج کو خدشہ تھا کہ چند روز قبل سرحد پار سے جنگجو ئوں کا ایک گروپ علاقے میں داخل ہوا ہے ۔اس سے قبل فوج اور فورسزنے مشترکہ طور اوڑی کے زمبور پٹن علاقے کا محاصرہ کرکے علاقے میں گھر گھر تلاشی لی ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تلاشی فورسز نے شاید ہی کی ہوگی تاہم فوج اورفوسز کو بعد میں خالی ہاتھ لوٹنا پڑا ۔لوگوں کو کہنا کہ حاجی بل علاقہ بھی اسی جنگلاتی رینج میں آتا ہے اور فوج کو خد شہ ہے کہ اوڑی میں بھاگا ہوا جنگجو ئوں کا گروپ شاید رفیع آباد کے جنگلات تک پہنچ گیا ہو گا ۔واضح رہے کہ ان جنگلات میں ماضی میں بہت ساری جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں جنگجو کے ساتھ ساتھ فوج کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے اور یہ جنگلاتی سلسلہ اوڑی سے حاجی بل ،رفیع آباد سے لیکر کپوارہ کے جنگلات تک پہنچتا ہے اسی وجہ سے فوجی نے ایک طرف اوڑی کے جنگلات کا محاصرہ کیا ہوا ہے جبکہ دوسری جانب رفیع آباد سے ہندوارہ ،کپوارہ تک کے جنگلات کے چپے چپے کوچھانا جارہا ہے ۔