بانڈی پورہ //حاجن بانڈی پورہ میں کریک ڈائون کے دوران فورسز اور مظاہرین کے درمیان جم کر جھڑپیں ہوئیں۔ 13 آر آر، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے مشترکہ کارروائی کے دوران سید محلہ حاجن کو صبح چھ بجے محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی شروع کی۔ فورسز کو سید محلہ میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کی بنا پر سید محلہ کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کی گئی ۔ تلاشی کارروائی ساڑھے سات بجے تک جاری رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جب فورسز واپس نکل رہے تھے تو نوجوانوں نے گھروں سے نکل کر فورسز پر زبردست پتھراؤ کیا ۔ جواب میں فورسز نے ٹیئرگیس کے گولے داغے۔