سرینگر// لشکرطیبہ نے حاجن میں منظور احمد کے قتل کو بہیمانہ قرار دیتے ہوئے اسکی مذمت کی ہے۔ترجمان ڈاکٹرعبداللہ غزنوی نے لشکر چیف محمودشاہ کے حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے حاجن میں بہیمانہ طریقے سے قتل کئے گئے منظوراحمد اور گھریلو خواتین پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک اور غیر انسانی فعل قرار دیا ہے ۔محمودشاہ نے کہاہے کہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔لشکرطیبہ نے ہمیشہ اپنا معاملہ عوام کی عدالت میں رکھا ہے ۔آج تک ہم نے اپنے کسی مجرم کواس طرح کی کبھی بھی سزا نہیں دی ۔جن جن لوگوں نے جب جب ہمارے خلاف کام کیا ہم نے پوری تحقیق کے بعد ان کو عوام کے سامنے عیاں کیا نہ کہ انہیں سزادی ۔اس قتل میں بھی ہمارا کوئی کسی قسم کا ہاتھ نہیں ہے ۔ہم اس معاملے کی پوری طرح تحقیق کریں گے ۔حاجن کے عوام جہاد اور مجاہدین سے محبت کرنے والے ہیں ایسے میں تکلیف ان لوگوں کو ہو تی ہے جو اپنے قبضے کو دوام بخشنے میں حاجن کے عوام کو اپنے راستے کی بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں ۔