بانڈی پورہ //وجپارہ حاجن بانڈی پورہ میں فورسز کی جانب سے شبانہ تلاشی کارروائی کے دوران باپ بیٹے کو حراست میں لیا گیا۔وجپارہ حاجن میں جنگجوؤں کی موجودگی کے متعلق اطلاع ملنے پر 13 آر آر، ایس او جی اورسی آر پی ایف نے نماز مغرب کے بعد بستی کو محاصرہ کر کے رات بھر محاصرہ جاری رکھا اور گھرگھر تلاشی لی ۔ اس دوران جب کچھ نہیں ملا تو حبیب اللہ لون اور اسکے بیٹے کو پوچھ گچھ کے لئے اٹھا لیاگیا اور پھر 13 آر آر کے کیمپ میں بند رکھا گیا۔